۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ / تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے سینیٹ سے پاس ہونیوالے متنازع توہین صحابہ بل کو تشیع کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سینیٹ سے پاس ہونیوالے متنازع توہین صحابہ بل کو تشیع کے خلاف سازش قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا: جب یہ بل پاس ہوا ہے تو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، یہ مٹھائیاں کس نے تقسیم کیں؟ یہ مٹھائیاں انہوں نے تقسیم کیں جن کے ایک ہاتھ میں شیعہ کو مارنے کیلئے بندوق ہے اور وہ شیعہ کو مارنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا: کالعدم جماعت کے رہنما سینیٹ کے چیئرمین، مولانا فضل الرحمن، اکبر چترالی، عبدالغفور حیدری اور دیگر ارکان کو مبارکبادیں دے رہے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ دہشتگرد بھی ہیں اور ساتھ سیاسی بھی ہیں اور سیاستدانوں اور حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ یہ بل ہم نے بنایا ہے، اور آگے پیش دوسروں نے کیا ہے۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے کہا: کالعدم جماعت کے رہنماؤں نے حکومت کیساتھ معاہدہ کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے، اس کے بدلے میں نون لیگ پارلیمنٹ سے توہین صحابہ بل کو پاس کروا کے دے گی، جس کا مسلم لیگ نون نے ان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا۔ جس پر رانا ثناء اللہ اور معاویہ اعظم کے دستخط موجود ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ بل سپاہ صحابہ نے بنایا ہے، ان کے لیڈر واضح کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ بل تیار کیا ہے، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بل کس کیلئے بنایا گیا ہے؟ یہ بل واضح ہے کہ اس کا ٹارگٹ شیعہ ہیں۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا: توہین کا فیصلہ کون کرے گا؟ وہ متشدد اور شرپسند لوگ جن کا تشدد آپ رکنے ہی نہیں دیتے، وہ اتنہا پسند جن کی انتہا پسندی کو آپ لگام نہیں دینے دیتے۔

انہوں نے کہا: شیعوں کو توہین صحابہ کا حق نہیں ہونا چاہیئے، کسی فرقے کو بھی کسی فرقے کی توہین کا حق نہیں ہونا چاہیئے، تم تو شیعہ فرقے کو ہی توہین سمجھتے ہو، شیعہ اذان ہو ہی توہین سمجھتے ہو، شیعہ کلمہ کو بھی توہین سمجھتے ہو، شیعہ کی کتابوں کو بھی توہین سمجھتے ہو، شیعہ کی شکل کو بھی تم توہین سمجھتے ہو۔ یہ بہت خطرناک سوچ ہے، یہ ماحول بہت خطرناک ہے، تم شیعوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر رہے ہو۔

علامہ جواد نقوی نے کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ کے خطابات موجود ہیں کہ شیعہ جو اذان دیتے ہیں وہ بھی توہین صحابہ ہے، اس بل کی آڑ میں شیعہ فرقے کو ہدف بنایا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .